اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف نے جمعے کے دن اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ سعودی حکام کو انتہا پسندوں کی حمایت جاری رکھنے اور فرقہ وارانہ نفرت میں شدت لانے یا اچھی ہمسائیگی کی تقویت اور خطے کےاستحکام میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
محمد جواد ظریف نے یہ بات واضح لفظوں میں لکھی ہے کہ ایران کو اپنے پڑوس میں کشیدگی میں شدت پیدا ہونے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور وہ امید رکھتا ہے کہ سعودی عرب بھی منطق کا راستہ اختیار کرے گا۔
وزیر خارجہ کے خط میں مزید آیا ہے کہ ڈاکٹر حسن روحانی نے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ابتدائی دنوں میں اشتراک عمل میں تقویت، خطے کے استحکام اور تشدد و انتہا پسندی سے مقابلے کے مقصد سے سعودی عرب کو پیغامات ارسال کئے تھے۔ لیکن سعودی حکام نے اس کے عوض ایٹمی معاہدے تک ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کی رسائی کی روک تھام کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169